Aug ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • پانچ کاموں کی وصیت

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہیں :

اے جابر!  ميں تمہيں پانچ کاموں کي وصيت کرتا ہوں:

1- اگر تم پر ظلم کيا جائے تو جوابا ً ظلم نہ کرو؛  اگر تمہارے ساتھ خيانت کي جائے تو خيانت نہ کرو؛  اگر تمہيں جھٹلايا جائے تو غضب نہ کرو۔  اگر تمہيں سراہا جائے تو خوش نہ ہو اور اگر تمہاري مذمت کي جائے تو ناراض نہ ہو۔ 

2- اے جابر! بدن کے آرام کو دل کے سکون ميں تلاش کرو اور دل کے سکون کو خطاوں ميں کمي کرکے۔

3- آرزووں کي رسي کو چھوٹا کر کے دنيا سے اپنا زادِراہ حاصل کرلو۔

4- کم روزي کو زيادہ اور زيادہ اطاعت کو کم جان کر اللہ کا شکر کرو۔

5- دنيا کے مال کو ايسا مال سمجھو جسے تم نے خواب ميں حاصل کيا ہو اور جب بيدار ہوگے تو اس ميں سے تمہارے پاس کچھ بھي نہ ہوگا۔

حوالہ: تہذیب ال محمد (ع)

ٹیگس