Aug ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۸ Asia/Tehran
  • حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی نصیحتیں

دنیا کے مسلمانوں کے لئے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی نصیحتیں

 دو بہترین عادتیں یہ ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھے اور لوگوں کو فائدے پہنچائے۔

 اچھوں کو دوست رکھنے میں ثواب ہے۔

تواضع اور فروتنی یہ ہے کہ جب کسی کے پاس سے گزرے توسلام کرے اور مجلس میں معمولی جگہ بیٹھے۔

بلاوجہ ہنسنا جہالت کی دلیل ہے۔

پڑوسیوں کی نیکی کو چھپانا، اوربرائیوں کو اچھالنا ہرشخص کے لیے کمرتوڑ دینے والی مصیبت اور بے چارگی ہے۔

یہی عبادت نہیں ہے کہ نماز، روزے کو ادا کرتا رہے، بلکہ یہ بھی اہم عبادت ہے کہ خدا کے بارے میں سوچ بچار کرے۔

غصہ ہر برائی کی کنجی ہے۔

حسد کرنے اورکینہ رکھنے والے کو کبھی سکون قلب نصیب نہیں ہوتا۔

پرہیزگار وہ ہے کہ جوشب کے وقت غور و فکر سے کام لے اور ہر امر میں محتاط رہے۔

 بہترین عبادت گزار وہ ہے جو فرائض ادا کرتا رہے۔

بہترین متقی اور زاہد وہ ہے جو گناہ مطلقا چھوڑ دے۔

جو دنیا میں بوئے گا وہی آخرت میں کاٹے گا۔

موت تمہارے پیچھے لگی ہوئی ہے اچھا بوگے تو اچھا کاٹو گے، برا بوگے تو ندامت ہوگی۔

حرص اور لالچ سے کوئی فائدہ نہیں جوملنا ہے وہی ملے گا ۔

ایک مومن دوسرے مومن کے لیے برکت ہے۔

بیوقوف کا دل اس کے منہ میں ہوتا ہے اورعقلمند کا منہ اس کے دل میں ہوتاہے ۔

دنیا کی تلاش میں کوئی فریضہ نہ گنوا دینا۔

طہارت میں شک کی وجہ سے زیادتی کرنا غیر ممدوح ہے۔

کوئی کتناہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو جب وہ حق کوچھوڑ دے گا ذلیل تر ہو جائے گا۔

ٹیگس