پہلے تولیں پھر بولیں
مولائے کائنات امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے ارشاد فرمایا کہ :
قَالَ علي( علیه السلام )
رُبَّ قَوْلٍ أَنْفَذُ مِنْ صَوْلٍ
بہت سے كلمے( الفاظ )حملوں سے زیادہ اثر رکھنے والے ہوتے ہیں۔
نہج البلاغہ حکمت_نمبر 394
پہلے تولیں پھر بولیں
کوشش کیجئے کہ کسی سے بات کرتے وقت اپنے الفاظ اور لہجہ درست رکھیں کیونکہ ہم تو کسی کو کچھ بھی کہہ کر فارغ ہوجاتے ہیں مگر ہوسکتا ہے وہ گھنٹوں ہمارے الفاظ و لہجے کی تپش محسوس کرتا رہے۔
تلوار سے زیادہ الفاظ گہرا اثر دکھاتے ہیں۔ یہی الفاظ درست ہوں تو آپ کسی کا دل جیت لیتے ہیں اور بعض و اوقات یہی الفاظ وجہ بنتے ہیں کہ آپ خاموشی سے کسی کے دل سے اتر جائیں۔۔ اور کسی کی دعاوں سے محروم ہوجائیں اور آپ کو معلوم بھی نہ ہو۔ خدا کی مخلوق کا دل دکھانا گناہ کبیرہ ہے۔ لہذا سوچ سمجھ کر خیال کرتے بولیں کہ کس سے،کیا اور کس لہجے میں بات کررہے ہیں۔