امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی نظر میں امام حسن علیہ السلام
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
معاویہ اس وقت ایک حاکم تھا، باوجود اسکے کہ تمام لوگ اس حقیر کی بیعت کر چکے تھے اور اس کی حکومت کو تسلیم کر چکے تھے، امام حسن (علیہ السلام) نے اس کے خلاف قیام فرمایا۔ امام حسن (علیہ السلام) اس وقت جتنی بھی استطاعت رکھتے تھے، آپ(ع) نے اس کے خلاف قیام فرمایا۔ اس وقت ایک جانور نما گروہ نے آپ (ع) کو اس کام کی انجام دہی سے روک دیا۔ پھر امام (ع) نے ایسی شرائط کے ساتھ صلح فرمائی کہ معاویہ کو رسوا کر دیا۔ امام حسن (علیہ السلام) نے معاویہ کو ایسے ہی رسوا کیا جیسے امام حسین (علیہ السلام) نے یزید کو رسوا کیا تھا۔
سید روح اللہ موسوی خمینی (رحمۃ اللہ علیہ)
صحفیہ امام، ج2، 371.