عالمی ورثہ تخت سلیمان غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز
پینتس غیر ملکی سیاحوں کی ایک ٹیم نے شمالی مغربی ایران کے شہر تکاب میں واقع تخت سلیمان کے عالمی ورثے کی سیر کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق تخت سلیمان کی سیر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں میں انیس جاپانی، بارہ چینی جبکہ سوئزر لینڈ اور جرمنی کے دو دو سیاح شامل ہیں۔
سردی اور برف باری کے باوجود غیر ملکی سیاحوں کی اس ٹیم نے تخت سلیمان کے آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی لی اور تین گھنٹے تک اس کے مختلف گوشوں کی سیر میں مشغول رہے۔
تکاب شہر کا عالمی ورثہ تخت سلیمان تاریخ کے مختلف ادوار میں اشکانی، ساسانی اور ایلخانی بادشاہوں کا دارالحکومت بھی رہا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تخت سلیمان کا تاریخی ورثہ اسلام سے قبل زرتشیوں کا آتشکدہ تھا اس کا شمار ساسانی دور کے تین اہم آتشکدوں میں ہوتا ہے۔
اسلام کی آمد کے بعد یہ تاریخی ورثہ ایلخانی بادشاہوں کے گرمائی محل اور تفریح گاہ میں تبدیل ہوگیا۔