Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران میں آٹھ ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد

ایران کی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ گذشتہ دس مہینےکے دوران آٹھ ملین غیرملکی سیاحوں نے ایران کی سیر کی ہے

ایران کے وزیرسیاحت علی اصغرمونسان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت سیاحت کی صنعت میں ایران کا حصہ گیارہ ارب سات سو ملین ڈالر ہے کہا کہ سیاحت کی صنعت میں انجام پانے والی منصوبہ بندی کے پیش نظر اس سے ہونے والی آمدنی میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔

علی اصغر مونسان نے چین میں کورونا وائرس پھیلنے کے ساتھ ہی غیرملکی سیاحوں کی ایران آمد میں کمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں ایرانی سیاحوں کی تعداد اس حد تک ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی آمد میں کمی سے اس صنعت کو کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا ۔

ایران سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے دس پرکشش ممالک میں شامل ہے ۔

ٹیگس