خدا کا ہر حال میں شکر ادا کرنا
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
عن جابِرٍ عن أبي جعفَرٍ عليه السلام: قالَ رسولُ اللّه صلى الله عليه و آله: يَأتِي عَلى الناسِ زمانٌ يَشْكُونَ فيه رَبَّهُم، قلتُ: و كيفَ يَشكُونَ فيه رَبَّهُم؟ قالَ: يقولُ الرجُلُ: وَ اللّهِ، ما رَبِحتُ شَيئا مُنذُ كذا و كذا، و لا آكُلُ و لا أشرَبُ إلاّ مِن رَأسِ مالي، وَيحَكَ! و هَل أصلُ مالِكَ و ذِروَتُهُ إلاّ مِن رَبِّكَ؟!
جابر امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلي الله عليه و آله وسلم نےفرمایا:
ایک زمانہ آئے گا کہ لوگ اللہ سے شکایت کریں گے۔
جابر کہتے ہیں میں نے عرض کیا لوگ کس طرح پروردگار سے شکایت کریں گے؟
آپ نے فرمایا: وہ لوگ کہیں گے اللہ کی قسم ایک مدت سے ہمیں کچھ فائدہ نہیں ہوا ہے اور جو کچھ بھی ہم کھا اور پی رہے ہیں پونجی اور اصل مال میں سے ہے۔
وای ہو تجھ پر! کیا تیرا اصل مال اور پونجی تیرے پروردگار کا نہیں ہے۔
ہمیں ہر حال میں مالک حقیقی کا شکر ادا کرنا چاہئے، کیونکہ شکر ادا کرنے سے رزق و روزی میں اضافہ ہوتا ہے۔
حوالہ:
الکافی، جلد 5، ص 312