Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۱ Asia/Tehran
  • تین چیزوں کے ساتھ تین چیزیں ضروری ہیں

فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:

اِنَّ اللَّهَ اَمَرَ بِثَلاثَةٍ مَقْرُونٌ بِهَا ثَلاثَةٌ اُخْرى: أمَرَ بِالصَّلاةِ وَالزَّكَاةِ فَمَنْ صَلَّى وَ لَمْ يُزَكِّ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلاتُهُ، وَ اَمَرَ بِالشُّكْرِ لَهُ وَ لِلْوَالِدَيْنِ فَمَنْ لَمْ يَشْكُرْ وَالِدَيْهِ لَمْ يَشْكُرِ اللّهَ، وَ أَمَرَ بِاتِّقاءِ اللّهِ وَ صِلَةِ الرَّحِمِ فَمَنْ لَمْ يَصِلْ رَحِمَهُ لَم يَتَّقِ اللّهَ ۔ 

اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں کے ساتھ دوسری تین چیزوں کا حکم دیا ہے۔

 نماز کے ساتھ زکات کا حکم دیا، پس جس نے نماز پڑھی لیکن زکات نہ دی اس کی نماز قبول نہیں۔
 اپنے شکر کے ساتھ ماں باپ کے شکر کا حکم دیا، پس جس نے اپنے والدین کا شکر ادا نہ کیا اس نے اللہ کا شکر ادا نہ کیا۔
 تقویٰ اختیار کرنے کے ساتھ صلہ رحم کا حکم دیا، پس جس نے صلہ رحم انجام نہ دیا اس نے تقوی الہی اختیار نہ کیا۔

حوالہ:
 وسائل الشيعه، ج 6، ص 13

ٹیگس