Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۰ Asia/Tehran

عربی زبان مٰیں خوبصورت انداز میں پیغمبرِ خدا ؐ کی شان مبارک میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو اردو سبٹائٹل کے ساتھ عاشقان رسولِ خدا ؐ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔

وَما اَرْسَلْناكَ اِلّا رَحْمَةً لِلعالَمينَ۔ حبیبِ خدا ،نورِ دو عالم ،خاتم لانبیاء،پیغمبرِ اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسّلم تمام عالمِ بشریت کے لیے تا ابد ہدایت اور رحمت بن کر دُنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی دُنیا میں آمد سے تمام ابلیسی طاقتیں مایوس ہوگئیں۔ خدا وندِ عالم نے آپؐ کے ذریعے اپنی رحمت اور نور کی تجّلی فرمائی اور عَالَمِ بشریت پر اپنا کرم فرمایا۔

اہلسنت بارہ ربیع الاول کو رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یوم ولادت مناتے ہیں جبکہ شیعہ مسلمانوں کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یوم ولادت سترہ ربیع الاول ہے ۔  بانی انقلاب اسلامی نے اتحاد بین مسلمین کو فروغ دینے کی غرض سے بارہ سے سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت قرار دیا ہے اور ایران اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس مناسبت سے بارہ ربیع الاول سے لے کر سترہ ربیع الاول تک مختلف تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو ٹیلی ویژن کا ادارہ پورے عالم اسلام بالخصوص اپنے سامعین و ناظرین کی خدمت میں پیغمبر رحمت ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) اور صادق آل محمد فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارک باد پیش کرتا ہے-

پیغمبر اکرمﷺ کا بچپن / ولی امرمسلمین کی زبانی

 

پیامبرِ خداؐ کی قطعی آرزو

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اسلامی وحدت کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں؟

دُشوار ترین کاموں میں کونسا کام دُشوار ترین ہے؟

اختلافات کو روکنے کا کام کن کن طریقوں سے انجام دیا جاسکتا ہے؟

مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ کیا ہے؟

کس اسلام دُشمن طاقت کے پاس مسلمانوں کے درمیان اختلافات بھڑکانے کا وسیع تجربہ ہے؟

اختلافات کے اہم ترین نقصانات کیا ہیں؟

کیا اسلامی اتحاد کا نعرہ ایک مقدس نعرہ ہے؟

آج اگر پیغمبرِ اکرمؐ ہمارے درمیان ہوتے تو آپؐ کس چیز سے ہمیں روکتے؟ 

ٹیگس