Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • کورونا کی روک تھام  کی انقلابی دوا کی تیاری میں اہم پیشرفت

برطانیہ میں کوویڈ-19 کا شکار ہونے سے پہلے اس کی روک تھام کرنے والی انقلابی دوا کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

برطانوی سائنسدان ایسی نئی دوا کی آزمائش کررہے ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر افراد میں کوویڈ- 19 بیماری کو روک سکے گی۔

یہ اینٹی باڈی تھراپی اس وبائی مرض کے خلاف فوری مدافعت فراہم کرے گی جبکہ اسے اسپتالوں میں ایمرجنسی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

محققین کے مطابق یہ ایسی جگہوں میں بھی استعمال کرائی جاسکے گی جہاں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہو۔

لندن کالج یونیورسٹی ہاسپٹل کی وائرلوجسٹ ڈاکٹر کیتھیرن ہولیان کا کہنا ہے کہ اگر ہم ثابت کرنے میں کامیاب ہوئے کہ یہ علاج کارآمد ہے اور وائرس کا سامان کرنے والے افراد میں کوویڈ- 19 کی روک تھام ہوسکتی ہے، تو یہ اس جان لیوا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک بہتر ہتھیار ثابت ہوگا۔

اس دوا کو لندن کالج یونیورسٹی ہاسپٹل اورسوئیڈن کی دوا ساز کمپنی آسترازینیکا مل کر تیار کررہے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کو توقع ہے کہ اینٹی باڈیز کے امتزاج پر مبنی دوا سے لوگوں کو کوویڈ- 19 سے 6 سے 12 ماہ میں تحفظ مل سکے گا۔

محققین کو توقع ہے کہ تحقیق میں شواہد پر نظرثانی کے بعد ریگولیٹری کی منظوری حاصل کی جاسکے گی اور مارچ یا اپریل تک یہ عام دستیاب ہوگی۔

 

ٹیگس