Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • مخصوص بلڈ گروپ افراد کو کورونا وائرس کا زیادہ خطرہ

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خون کا گروپ ممکنہ طور پر کوویڈ- 19 کے اثرات کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔

ایک نئی طبی تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ مخصوص بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کوویڈ- 19 میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیا کورونا وائرس بلڈ گروپ اے کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتا ہے۔

تحقیق میں کورونا وائرس کی سطح پر موجود ایک پروٹین پر توجہ مرکوز کی گئی جسے ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین (آر ڈی بی) کہا جاتا ہے اور یہ وائرس کو میزبان خلیات سے منسلک ہونے میں کردار ادا کرتا ہے۔

لیبارٹری میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے تجزیہ کیا کہ کس طرح آر ڈی پی اے، بی اور او بلڈ گروپس میں نظام تنفس اور خون کے سرخ خلیات سے رابطہ قائم کرتا ہے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ یہ پروٹین بلڈ اے گروپ والے نظام تنفس کے خلیات کو جکڑنے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے تاہم اے گروپ کے سرخ خلیات یا دیگر خون کے گروپس کے نظام تنفس یا سرخ خلیات کو کوئی ترجیح نہیں دیتا۔

تحقیق میں کہا گیا کہ اس پروٹین کی جانب سے اے بلڈ گروپ کے مالک افراد کے پھیپھڑوں میں ٹائپ اے اینٹی جن کو ترجیح اور جڑنے سے اے بلڈ گروپ اور کوویڈ- 19 کے درمیان تعلق پر ممکنہ روشنی ڈال سکتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ او بلڈ گروپ کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کا امکان کم کرتا ہے جبکہ بی اور اے بی ٹائپ میں سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں اے بلڈ گروپ کا وائرس کی تشخیص کے حوالے سے کوئی لنک سامنے نہیں آسکا۔

ٹیگس