محراب جو علی (ع) کا ’مشہد‘ بن گیا۔ ویڈیو
Apr ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۵:۲۹ Asia/Tehran
عراق کے مقدس شہر نجف کے جوار میں واقع شہر کوفے کی مسجد کا وہ محراب جہاں شہید رمضان، وصی حضرت مصطفیٰ (ص)، عدل مجسم، جناب علی مرتضیٰ (ع) کے فرق مبارک پر ماہ رمضان سنہ ۴۰ ہجری کی انیسویں صبح کو ضربت لگی۔
مسجد کوفہ کا محراب اس عالم میں ابو الایتام علی مرتضیٰ (ع) کا مشہد یعنی جائے شہادت بنا کہ وہ اپنے معبود کے حضور رکوع و سجود میں مصروف تھے۔ زندگی کے ہر معرکہ میں کامیاب و کامران رہنے والے حیدر کرار نے کبھی اپنی کامیابی کا قصیدہ نہیں پڑھا، مگر جب فرق عدالت پر شمشیر جہل و ظلم نے حالت نماز میں وار کیا تب بے ساختہ فرمایا: فُزتُ و رَبِّ الکعبہ؛ رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا۔