Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran

29 ذی القعدہ 220ھ میں پچیس سال کی عمر میں معتصم نے آپ کو زہر سے شہید کردیا اور آپ اپنے جدِ بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کے پاس کاظمین میں دفن ہوئے

نویں امام اور آسمان عصمت و طہارت کے گیارھویں درخشاں ستارے  فرزند رسول (ص) حضرت امام محمد تقی علیہ السلام  220 ہجری قمری کو حکام وقت کے جور و ستم کے تحت شہید ہوگئے اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کندھوں پر آن پڑی۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہوجانا پڑا .آپ کو بہت کم ہی اطمینان اورسکون کے لمحات میں باپ کی محبت ، شفقت اورتربیت کے سائے میں زندگی گزارنے کا موقع مل سکا۔ 

ٹیگس