Jan ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • سوشل میڈیا کا گھریلو تعلقات پر اثر ۔ کارٹون

سوشل میڈیا نے انسانی زندگی پر اپنے مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ بہت سے منفی اثرات بھی مرتب کئے ہیں۔

انسان اپنی زندگی کے معیار کو بلند کرنے اور اسے آسان بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کی منزلیں طے کرتا اور موجودہ وسائل و ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ اغراض و مقاصد تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

مگر کبھی ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ انسان کے بنائی ہوئی اشیاء خود اسے اپنا اسیر بنا لیتی ہیں اور نتیجتاً اسکی زندگی میں وہ اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں جو کسی طرح مطلوب نہیں ہوتے۔ انہیں میں سے ایک مورد سوشل میڈیا کا بے لگام اور اَن کنٹرولڈ استعمال ہے جس نے حتیٰ انسان کے قریبی رشتوں تک کو متاثر کر دیا ہے اور رشتوں کی وہ آپسی گرمی جو ماضی میں ہوا کرتی تھی وہ آہستہ آہستہ ناپید ہوتی چلی جا رہی ہے۔

ٹیگس