غیر ملکی زبانیں سیکھنے کے دماغ پر اثرات
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
غیر ملکی زبانیں سیکھنے سے دماغ کی عمر بڑھنے میں تاخیر
ایچ ایس ای یونیورسٹی (روس) اور نارتھمبریا یونیورسٹی (نارتھمبریا، یو کے) کے محققین کے نئے مطالعات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ دو لسانیات، عمر سے متعلق دماغی تبدیلیوں کے عمل کم کر سکتی ہے۔محققین نے یہ تجربہ 63 لوگوں کے ساتھ کیا تھا جن کی عمر 60 سے زیادہ تھا اور نفسیاتی اور دماغی طور پر صحت مند تھے۔ اس تحقیق کے نتائج ایک مضمون میں "Foreign Languages Slow Down Brain Aging" کے نام سے Frontiers in Psychology جریدے میں شائع ہوا ہے۔