Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرا کر بھی سیریز ہار گیا

جنوبی افریقا نے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو دو سو اسّی رنز سے شکست دے دی ۔

جنوبی افریقا کے سنچورین پارک میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو ایک رن ہی بنا سکی۔ جنوبی افریقا کے نوجوان تیز گیندباز ربادا نے میچ میں تیرہ وکٹیں حاصل کیں۔ سنچورین میں چوتھے ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لئے تین سو تیس رنز کی ضرورت تھی جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقا کو آٹھ وکٹیں درکارتھیں لیکن ربادا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین نہ ٹھہر سکا اور یوں پوری ٹیم ایک سو ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی -

چوتھے ٹیسٹ کا اسکور یہ رہا - جنوبی افریقا چار سو پچھتر اور دو سو اڑتالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیالیس اور دوسری اننگز میں ایک سو ایک رنز - البتہ چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود چار میچوں کی سیریز انگلینڈ نے دو ایک سے جیت لی ہے -

ٹیگس