ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا
Jan ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
ایڈیلیڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کوشکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ بیس اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھاسی رن بنائے ہندوستان کی طرف سے ویرات کوہلی نے شاندار نوے رن بنائے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم ایک سو اکیاون پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ یوں ہندوستان نے یہ میچ سینتیس رنز سے جیت لیا - ہندوستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنےوالے بومراہ نے تیئس رن کے عوض تین وکٹ لئے۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا -