Jan ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا، سیریز دو صفر سے جیت لی

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت تین وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو صفر سے جیت لی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا اور جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے لیے ہدف کم کر دیا گیا اور بارش کے بعد جب دوبارہ کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کو 45 گیندوں میں جیت کے لیے 53 رنز بنانے تھے اور اس نے مزید دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف دو گیند قبل حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے اننگز کا آغاز کیا۔ برینڈن میکلم کو محمد عامر نے صفر پر آؤٹ کیا ۔ نیو زی لینڈ کی طرف سے کین ولیم سن چوراسی اور مارٹن گپٹل بیاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،گپٹل کو ان کی عمدہ اننگز کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

محمد عامر اور اظہر علی نے دو دو جبکہ عرفان، وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سینتالیس اعشاریہ تین اوور میں دو سو نوے رن بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ بابراعظم نے تراسی اور محمد حفیظ نے چھہتر رنز بنائے۔ جبکہ شعیب ملک بتیس رن بنا سکے۔

ٹیگس