Feb ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • کولمبیا میں پچیس ہزار سے زائد افراد زیکا وائرس میں مبتلا: کولمبیا کے صدرجوآن مینوئل سنٹوس

کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سنٹوس نے کہا ہے کہ ملک میں پچیس ہزار سے زائد افراد زیکا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینٹوس نے اپنے ایک نشری خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں پچیس ہزار چھے سو پینتالیس افراد میں زیکاوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں تین ہزار ایک سو ستتر حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیکا وائرس لاطینی امریکا کے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایشیائی حکومتوں نے مچھر کی وجہ سے پھیلنے والی بیماری کے سدباب کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کئی ایشیائی ممالک نے مسافروں خاص طور پر حاملہ خواتین کو وسطی اور جنوبی امریکہ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ زیکا وائرس براعظم امریکا کے کئی ممالک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس سے چالیس لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق زیکا وائرس نوزائیدہ بچوں میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پیدائشی نقص اور عارضی فالج کا اندیشہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

ٹیگس