Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور ویسٹ انڈیز انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل میں اس کا مقابلہ ہندوستان سے ہو گا۔

شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں دو سو چھبّیس رنز بنائے، کپتان مہدی حسن مرزا ساٹھ رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے پال نے تین جبکہ ہولڈر اور اسپرنگر نے دو، دو وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دو سو ستّائیس رنز کا ہدف انچاسویں اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسپرنگر ناقابل شکست باسٹھ، کپتان ہیٹ میئر ساٹھ اور اوپنر پوپ اڑتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسپرنگر کوآل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ چودہ فروری کو ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

ٹیگس