Feb ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • فجر فلم فیسٹول اختتام پذیر

چونتیسواں فجر فیلم فیسٹول جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اس فیسٹول میں ایرانی فلم انڈسٹری کے مختلف گروہوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چونتیسویں فجر فلیم فیسٹول کی اختتامیہ تقریب جمعرات کی رات تہران میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی، وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی اور وزارت ثقافت کے بعض اعلی عھدیدار، ایرانی فلم انڈسٹری کے افراد اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس فیسٹیول میں سینما میں ممتاز کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات دئے گئے۔

معروف ادارکار پرویز پرستوئی کو باڈیگارڈ نامی فلم میں لیڈ رول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ محترمہ پری ناز ایزد یار کو ابد و یک روز نامی فلم میں خاتون کے لیڈ رول میں بہتر ادارکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین فلم کا ایوارڈ ایستادہ در غبار نامی فلم کو دیا گیا۔ یہ فلم حبیب والی نژاد نے پروڈیوز کی ہے۔ فجر فلمی میلہ گیارہ فروری تک جاری رہا ۔ اس دوران متعدد فلموں کی نمائیش کی گئی۔

ٹیگس