کشتی کے ایشیائی مقابلوں کا پہلا دن، ایران تین طلائی تمغوں کے ساتھ سب سے آگے
Feb ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
کشتی کے ایشیائی مقابلوں کے پہلے دن ایران کی ٹیم نے سونے کے تین تمغے حاصل کیے ہیں۔
کشتی کے فری اسٹائل مقابلوں میں ہفتے کے روز ایران کے میثم نصیری، مصطفی حسین خانی اور رضا یزدانی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی اور سونے کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
سونے کے تین تمغے حاصل کرنے کے بعد ایران کی ٹیم ایشیائی مقابلوں کے پہلے روز پہلی پوزیشن پر آگئی۔ فری اسٹائل کشتی کے ایشیائی مقابلے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہو رہے ہیں۔