Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل

دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسداں شامل ہیں۔

تھامسن رائٹرز کی اعلی ترین سائنسدانوں سے متعلق سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں ایران کے ایک سو نناوے سائنسدانوں کو جگہ ملی ہے۔

یہ سائٹ کہ جو دنیا کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کے انتخاب کے لئے گزشتہ دس سال کے دوران انجام پانے والی سائنسی تحقیقات کا جائزہ لیتی ہے، سائنسی تحقیقات کو موضوع کے لحاظ سے، بائیس شعبوں میں تقسیم کرتی ہے اور پھر ہر شعبے کے ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کا انتخاب کرتی ہے۔

اس ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کی نئی فہرست میں ایران کے ایک سو ننانوے سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ایک سو ننانوے ایرانی سائنسدانوں میں سے ایک سو سات کا تعلق جنرل یونیورسٹیوں سے، اڑتالیس کا تعلق ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سے، تیس کا تعلق میڈیکل یونیورسٹیوں اورسائنسی تحقیقاتی مراکز سے ، آٹھ کا تعلق بین الاقوامی سائنسدانوں کے طبقے سے ہے اور چھے سائنسدانوں کا تعلق مختلف سائنس انسٹی ٹیوٹ اور غیر متمرکز تعلیمی اداروں سے ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک فیصد اعلی ترین سائنسدانوں میں شامل ایران کے سائنسدانوں کی اکثریت کا تعلق تہران یونیورسٹی، شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ٹیچرز ٹریننگ یونیورسٹی سے ہے۔

ٹیگس