برطانیہ میں بسوں پر ’سبحان اللہ‘ کے بینرز لگائے جانے کا اعلان
May ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
-
برطانیہ میں بسوں پر ’سبحان اللہ‘ کے بینرز لگائے جانے کا اعلان
بین ا لاقوامی تنظیم اسلامک ریلیف نے برطانیہ کے مسلم اکثریت والے شہروں میں بسوں پر ’سبحان اللہ‘ کے بینرز لگانے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم اسلامک ریلیف کی جانب سے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لیسٹر اور بریڈ فورڈ میں 500 سے زائد بسوں پر عربی زبان میں ’سبحان اللہ‘ کے بینرز لگائے جائیں گے۔
اس مہم کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شامی مسلمانوں کی امداد کیلئے رقم اکٹھا کرنا ہے۔ اس مہم کا آغاز 6 جون سے کیا جائے گا جبکہ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد 7 جولائی کو اختتام پذیر ہو جائے گی۔