وینیز ویلا نے سابق چیمپیئن یورو گوئے کو کوپا امریکہ کپ سے باہر کردیا
Jun ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
وینیز ویلا کی فٹبال ٹیم نے اپ سیٹ میچ کے دوران سابق چیمپیئن یوروگوئے کو کوپا امریکہ کپ سے باہر کر دیا ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق کوپا امریکا کپ کے گروپ سی کے میچ میں سابق چمپین یوروگوئے کو وینیزویلا کے ہاتھوں اپ سیٹ شسکت کا سامنا کرنا پڑا۔
وینیز ویلا کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد سابق چیمپین یوروگوئے کو ایک صفر سے ہراکر اسے کوپا امریکہ کپ سے باہر کردیا۔
کوپا امریکہ کپ میں یوروگوئے کی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میکسیکو نے اسے دو صفر سے ہرا دیا تھا۔ یوروگوائے کی ٹیم پندرہ مرتبہ کوپا امریکا کپ کی چمپین رہ چکی ہے۔