Jun ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • روسی فٹبال فیڈریشن کو یوفا کی سخت وارننگ

یوروکپ فٹبال کے ایک میچ میں روسی شائقین کی مبینہ ہنگامہ آرائی اور برطانوی شائقین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد یوفا نے روس کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روسی شائقین نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو روس کو ایونٹ سے باہر کر دیا جائے گا

یوروکپ کے مقابلوں کے دوران روس اور انگلینڈ کی ٹیموں کے میچ کے بعد دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں جن کا الزام روسی شائقین پر لگایا گیا ہے-

یوفا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روسی شائقین نے مارچ میں کھیلےگئے میچ کے بعد برطانوی شائقین کو زد وکوب کیا اور ہنگامہ آرائی کی تھی - رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران روس کے فٹبال شائقین نے آتشیں مواد کا بھی استعمال کیا تھا-

ہفتے کی رات دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا - ان جھڑپوں میں پینتیس افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی -

اس واقعے کے بعد یوفا نے روس کے چھے پوائنٹ کاٹ لینے کی دھمکی دی تھی لیکن روس کی اپیل پر پوائنٹ کی کٹوتی کو ختم کرتے ہوئے یوفا نے فائنل وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کیا-

روس کو جہاں یہ فائنل وارننگ جاری کی گئی وہیں اس پر ڈیڑھ لاکھ یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے -

 

 

ٹیگس