Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  •   یورو کپ 2016،  آئرلینڈ کو شکست،فرانس کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

یورو کپ 2016 کے ایک اور ناک آوٹ میچ میں فرانس، آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق اس میچ کے شروع سے آخر تک فرانس کی ٹیم گراؤنڈ پر حاوی رہی اور اس نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

فرانس کے انٹونی گرزمین نے کھیل کے ستاون ویں اور اکسٹھویں ویں منٹ میں دو گول کئے۔

آئر لینڈ کی جانب سے واحد گول، شین ڈفی نے کھیل کے چھیاسٹھویں منٹ میں کیا۔

اتوار کو یورو کپ کا دوسرا ناک آوٹ میچ عالمی چیمپئن جرمنی اور اسلوواکیہ کے درمیان اور تیسرا میچ ہنگری اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹیگس