یورو کپ 2016، کوارٹر فائنل میں جرمنی اور اٹلی آمنے سامنے
Jul ۰۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
یورو کپ دو ہزار سولہ کا کوارٹر فائنل ہفتے کی رات عالمی چیمپئن جرمنی اور سابق عالمی چیمپئن اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جرمنی اور اٹلی کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ یورو کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ ہے۔
اس سے پہلے گروپ میچ میں جرمنی نے اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی جبکہ پرتگال اور ویلز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل کل میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ یورو کپ دو ہزار سولہ کا پہلا سیمی فائنل چھے جولائی کو پرتگال اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔