Oct ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جمعرات کے دن سے مقابلہ شروع ہو رہا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کے دن پاکستان کا چار سوواں اور گلابی گیند سے تاریخ کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔ ایشیا کے پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ اور سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کر لی ہے۔ تاریخی ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد نواز کو ڈیبیو کرائے جانے کا قوی امکان ہے۔ یاسر شاہ کے لئے بھی ٹیسٹ اہمیت کا حامل ہوگا۔ وہ صرف پانچ وکٹیں لیکر ٹیسٹ کرکٹ کی تایخ میں سو وکٹیں لینے والے تیز ترین اسپن باولر بن جائیں گے ۔

پاکستان کے چار سو ویں ٹیسٹ پر یادگاری سکے اور کیپس بھی دیے جائیں گے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دبئی میں ہوگئی۔

 

ٹیگس