ایران کی گریکو رومن کشتی تختی کپ کی فاتح
Jan ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
ایران کی الف گریکورومن کشتی ٹیم نے جارجیا کی ٹیم کو شکست دے کر تختی بین الاقوامی ٹورنامنٹ ٹیم جیت لیا ہے
ایران کی الف گریکو رومن کشتی ٹیم نے مشہد میں سینتیسویں بین الاقوامی تختی مقابلوں کے فائنل میں جارجیا کو سات صفر سے شکست دے دی۔ ایران کے معروف پہلوان مرحوم غلام رضا تختی کی یاد میں ہر سال ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کے سلسلے کا سینتیسواں ٹورنامنٹ اس سال مشہد مقدس میں ہوا جس میں ترکی، جارجیا ، آرمینیا ، بلغاریہ ، یوکرین ، ازبکستان ، اور عراق کی ٹیموں نے شرکت کی-