Feb ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ایرانی ٹیم

ڈیوس کپ میں ایرانی ٹینس ٹیم کے کپتان سعید احمد وند نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، اسلام آباد کی میزبانی سے لطف اندوزہورہےہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونےوالے ڈیوس کپ 2017ء میں شریک پاکستان اور ایران کی ٹیم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔

ایرانی ٹینس ٹیم کے کپتان سعید احمدوند نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ہماری سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹف ٹائم دیں گے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن تمام عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان رشید ملک نے اعصام الحق، عقیل خان، عابد علی اکبر اور محمد عابد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کو ڈیوس کپ کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے بار بار میزبانی کا موقع گنوایا، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ پہلی مرتبہ اپنی عوام کے سامنے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ڈیوس کپ کا شمار دنیائے ٹینس کے بڑے مقابلوں میں ہوتا ہے۔ ایران کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان کھیلنے آئے، عوام ہوم گراونڈ پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آئے۔

 

ٹیگس