Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • تہران میں سیاحت اور اس سےمتعلقہ صنعتوں کی دسویں بین الاقوامی نمائش

تہران میں سیاحت اور اس سے متعلقہ صنعتوں کی دسویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے

سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کے حوالے سے تہران میں منعقدہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر ایران کے وزیر ثقافت و اسلامی ہدایت رضا صالحی امیری اورکئی ممالک کے وزرائے سیاحت بھی موجود تھے- سیاحت سے متعلق بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ادارہ سیاحت کے نائب سربراہ مرتضی رحمانی موحد نے کہا کہ تہران کو امید ہے کہ دنیا میں امن و دوستی کو فروغ حاصل ہوگا-اس نمائش کا مقصد سیاحت کے مختلف میدانوں اور اس میں موجود مواقع اور توانائیوں کا پتہ لگانا ہے - نمائش کے افتتاح کے موقع پر سیاحت کے میدان میں سرگرم  ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے - سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کے حوالے سے منعقدہ یہ نمائش نو فروری تک جاری رہے گی-  

 

ٹیگس