Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran

اصفہان ایران کا وہ شہر ہے جو اپنی قدیم اور نفیس دستکاریوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ صفوی دور میں یہ فنون اپنے عروج پر پہنچے اور آج بھی اصفہان کو "ایران کا ہنر کدہ" کہا جاتا ہے۔

اصفہان کی دستکاریاں دراصل ایران کی تہذیبی روح کا عکس ہیں۔ یہ شہر صدیوں سے فنونِ لطیفہ اور ہنر مندی کا مرکز رہا ہے، جہاں کاریگر اپنے ہاتھوں سے ایسی تخلیقات کرتے ہیں جو نہ صرف روزمرہ استعمال کی اشیاء کو خوبصورت بناتی ہیں بلکہ ایرانی تاریخ اور ثقافت کی کہانی بھی سناتی ہیں۔

ٹیگس