سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کا سونے اورچاندی کا تمغہ
Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے نئی دہلی میں جاری ایشیائی مقابلوں، اسکرچ ایوینٹ، میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
ایران کی جانب سے یہ گولڈ میڈل نوجوان سائیکلسٹ امیر حسین جمشیدیان نے حاصل کیا۔
ایران کی سائیکلنگ ٹیم نے پیر کے روز ہونے والے مقابلوں کے دوران ،اسپرینٹ ایوینٹ، میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلے پیر سے، نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹڈیم میں شروع ہوئے ہیں۔
سائیکلنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران سمیت، دنیا کے اٹھارہ ملکوں کے پانچ سو، ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مقابلے، سائیکلنگ کے عالمی مقابلوں کے کوالیفائی مقابلے شمار ہوتے ہیں۔