کشتی کے مقابلوں میں ایران کی برتری
Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
دو ہزار سترہ میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے پہلا مقام حاصل کر لیا-
کشتی کی عالمی فیڈریشن کے اعلان کے مطابق فری اسٹائل کشتی کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے چوہتّر کلوگرام کے وزن میں پہلا مقام حاصل کر لیا-
جنوری دو ہزار سترہ کی تازہ ترین درجہ بندی کی بنیاد پر ریو اولمپک دو ہزار سولہ کے گولڈ میڈلسٹ حسن یزدانی نے چوہتر کلو وزن میں پہلا مقام حاصل کیا-
عالمی گریکو رومن کشتی کا ورلڈ کپ ایران میں ہونے کے پیش نظر ایران کی کشتی فیڈریشن نے ان مقابلوں کو جنوبی ایران کے شہر آبادان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے- عالمی گریکو رومن کشتی کے مقابلوں میں دنیا کے آٹھ ملکوں کے کشتی کے کھلاڑی شرکت کریں گے-