Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران میں فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں کا آغاز

مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں فری اسٹائل کشتی کے پینتالیسویں عالمی مقابلے شروع ہو گئے۔

فری اسٹائل کشتی کے یہ عالمی مقابلے شہر کرمانشاہ کے امام خمینی اسٹیڈیم میں شروع ہوئے ہیں جن میں دنیا کے آٹھ ملکوں کی کشتی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ان ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ روس، امریکہ، جمہوریہ آذربائیجان، چارجیا، ترکی،ہندوستان اور منگولیہ کی ٹیمیں شامل ہیں جو دو گروپ  میں تقسیم کی گئی ہیں۔

کشتی کے عالمی کپ  کے پہلے ہی مقابلے میں ایرانی پہلوانوں نے ترکی کی ٹیم کو شکست دے دی۔

اس سے قبل ایران کی کشتی کی ٹیم نے انّیس سو چھیانوے، دو ہزار چھے، دو ہزار بارہ، دو ہزار چودہ، دو ہزار پندرہ، اور دو ہزار سولہ میں تہران، ساری، باکو، تہران اور لاس انجلیس میں ہونے والے کشتی کے عالمی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا تھا جبکہ ایران گیارہ بار دوسرے مقام پر رہا ہے۔

ٹیگس