Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • پستول شوٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران پہلا تمغہ

ایران کی پستول شوٹنگ ٹیم کے وحید گل خندان نے ہندوستان میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

وحید گل خندان نے پہلی بار ملک سے باہر ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت کی ہے اور پچاس میٹر کے پستول شوٹنگ مقابلوں میں اپنے تمام حریفوں کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم فائنل مقابلے میں انہوں نے ملک کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
فائنل مقابلے میں، پہلا اور دوسرا انعام میزبان ملک ہندوستان کے کھلاڑیوں نے حاصل کیا۔
پستول شوٹنگ کے عالمی مقابلے، بائیس فروری سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوئے ہیں جو چار مارچ تک جاری رہیں گے۔
ان مقابلوں میں دنیا کے پینتالیس ملکوں کے ساڑھے چار سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس