بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم نے حلف اٹھالیا۔
بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا، اس سے قبل بنگلادیش کے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا تھا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ڈھاکا میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں اس ملک کی اہم شخصیات سمیت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال اور ہندوستان کی جانب لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا شریک ہوئے۔
بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بی این پی نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔