جاپان میں پینٹنگ کے مقابلوں میں ایرانی بچوں اور نوجوانوں کی شاندار کامیابی
Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
جاپان میں بچوں اور نوجوانوں کے پینٹنگ کے چوبیسویں مقابلوں میں ایرانی بچوں اور نوجوانوں نے شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق زراعت، زرعی اراضی، نیچر، عام لوگ اور گھرانوں نیز ماحولیات کے شعبوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں دنیا کے اٹھاّون ملکوں سے انّیس ہزار، نو سو، ستّاسی پینٹنگ پیش کی گئیں جن میں مختلف عمر کے دس ایرانی بچوں اور نوجوانوں نے سونے، چاندی اور کانسےکے تمغے نیز اعزازی سرٹیفیکٹ حاصل کئے-جاپان میں ہوئے ان مقابلوں میں ایرانی بچوں اور نوجوانوں کے تربیتی مرکز کی جانب سے تیرہ سو پینٹنگ پیش کی گئی تھیں۔