فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا خواب چکنا چور
سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
روس میں جاری فٹبال کے میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج دارالحکومت ماسکو میں کھیلا گیا جس میں کروشیا نے انگلینڈ کوھو ایک سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
انگلینڈ نے میچ کے آغاز میں ہی کروشیا کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور انگلش اسٹرائیکر کیرن تریپیڈر نے میچ کے چھٹے منٹ میں ہی گول اسکور کرکے 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ہلے ہاف میں انگلیںڈ کو برتری حاصل رہی تاہم دوسرے ہاف میں 67ویں منٹ پر کروشیا کے اسٹرائیکر ایوان پیریسک نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری ختم کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
جبکہ اضافی وقت میں کروشیا نے دوسرا اور ف؛صلہ کن گول کر کے انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے آوٹ کردیا۔
واضح رہے کہ کروشیا کا فائنل میں فرانس کے ساتھ مقابلہ اتوار کو مقابلہ ہوگا گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہفتے کے روز بیلجئم کے ساتھ تیسری پوزیشن کے لیے میدان میں اترے گی۔