Aug ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ایشین گیمز میں ایران کے 22 تمغے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 18ویں ایشین گیمز کے مقابلوں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 9 طلائی، 6 چاندی اور7 کانسی کے تمغے وطن کے نام کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں ایران کے قومی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان مقابلوں میں ایران کے محسن محمد سیفی اور عرفان آہنگریان نے اپنے چینی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک ایک طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ خواتین ایرانی کھلاڑیوں نے بھی وشوو کے فائنل مراحل میں 4 چاندی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محسن محمد سیفی ایران کے نامور وشوو کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغے حاصل کئے تھے اور جکارتہ کے مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر انہوں نے اپنی فتوحات کی ہیٹرک کردی۔

ٹیگس