پیرا ایشیائی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے درخشاں کارنامے
Oct ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
انڈونیشیا میں پیرا ایشیائی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے ماضی کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرے کرتے ہوئے ایک سو چھتّیس تمغوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پیرا ایشیائی مقابلے ہفتے کے روز اپنے اختتام کو پہنچے۔ان مقابلوں میں ایران نے دو سو بارہ کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا اور مجموعی طور پر سونے کے اکیاون، چاندی کے بیالیس اور کانسی کے تینتالیس تمغے حاصل کئے اور اس طرح ماضی کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔پہلے مقام پر چین اور دوسرے مقام پر جنوبی کوریا رہا۔ایرانی تیراک شاہین ایزدیار نے ان مقابلوں میں چھے سونے اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔