ایشین چیمپئن بننے پر قطر کو ایران کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i343374-ایشین_چیمپئن_بننے_پر_قطر_کو_ایران_کی_مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ حاصل کرنے پر قطر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ایشین چیمپئن بننے پر قطر کو ایران کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ حاصل کرنے پر قطر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں ایشیائی فٹ بال چیمپئن شپ حاصل کرنے پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطری فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ قطرکی فٹبال ٹیم نے جاپان کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر پہلی بار ایشیائی فٹبال کپ جیت کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔