ایران 2019 والی بال لیگ مقابلوں کا میزبان
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i344714-ایران_2019_والی_بال_لیگ_مقابلوں_کا_میزبان
اسلامی جمہوریہ ایران 2019 عالمی والی بال لیگ مقابلوں کی میزبانی کرےگا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران 2019 والی بال لیگ مقابلوں کا میزبان

اسلامی جمہوریہ ایران 2019 عالمی والی بال لیگ مقابلوں کی میزبانی کرےگا

ایرانی والی بال فیڈریشن کے مطابق، ایرانی صوبہ مغربی آذربائیجان جون میں ایک ہفتے تک 2019 عالمی والی بال لیگ مقابلوں کی میزبانی کرے گا جس میں کینیڈا، روس، پولینڈ اور ایران کی ٹیمیں شریک ہوں گی.

2019 عالمی والی بال لیگ مقابلے شہر ارومیہ میں منعقد ہوں گے.

دوسری جانب بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹ گزشتہ روز ایران کے جنوبی شہر چابہار میں شروع ہوا.

عالمی باکسنگ مقابلے گزشتہ روز صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر اور ایران کی باکسنگ فیڈریشن کے سربراہ حسین ثوری کی موجودگی میں چابہار میں شروع ہوئےجس میں ایران کی 2 ٹیموں کے علاوہ عراق، ہندوستان، شام، ہنگری، فلپائن، ترکمانستان اورقازقستان کی ٹیمیں شریک ہیں.