ایرانی پہلوان نے جیتا طلائی تمغہ
Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 28 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان بہمن تیموری نے چین میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 79 کلوگرام کے مقابلے میں اپنے ہندوستان کے حریف کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا.
ایرانی پہلوان بہمن تیموری نے چین میں کھیلے جانے والے ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 79 کلوگرام کیٹگیری میں ہندوستان کے حریف کو 3-0 سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.
انہوں نے کوارٹر اور سیمی فائنل کے مقابلوں میں بالترتیب کرغزستان اور چین کے حریفوں کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا.
واضح رہے کہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 28 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔