May ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • معذورایرانی کھلاڑی کی عالمی جوڈو مقابلے میں پہلی پوزیشن

معذور ایرانی کھلاڑی نے عالمی جوڈو مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور کھلاڑی وحید نوری نے آذربائیجان میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری جوڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق وحید نوری نے منگل کے روز باکو میں منعقدہ عالمی جوڈو مقابلوں کے 90 کلوگرام کے زمرے میں فائنل مرحلے میں اپنے آذری حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ عالمی گرینڈ پری مقابلے 35 ممالک کے 235 کھلاڑیوں کی شرکت سے 13 مئی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہوئے۔

 

ٹیگس