فری اسٹائل کشتی میں ایرانی پہلوانوں کی عمدہ کارکردگی
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے اٹلی کے شہر ساساری میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مختلف تمغے جیت لیے۔
ہفتہ کے روز اٹلی کے شہر ساساری میں، عالمی فری اسٹائل کشتی کے ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ایرانی کھلاڑیوں احمد بذری، علیرضا کریمی اورحام طالبی زرین کمرنے بالترتیب 86، 92 اور 96 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر سونے کے تمغےجیت لیے۔
اس کے علاوہ ایرانی پہلوان عباس فروتن نے 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایرانی کھلاڑیوں نادرجاج آقا نیا، یونس امامی اورارشک محبی نے بھی بالترتیب 57، 70 اور 92 کلوگرام کی کیٹگیری میں 3 کانسی کے تمغے جیت لیے۔