کرکٹ ورلڈ کپ سے آسٹریلیا باہر، فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین
Jul ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دی، انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 224 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 27 سال بعد عالمی کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اتوار کو ٹرافی کے قبضے کی جنگ لڑیں گے، دونوں ٹیمیں ایک بار بھی عالمی کپ نہیں جیت سکیں جب کہ انگلش ٹیم 40 سال بعد اپنی سرزمین پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو ہرا کر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا تھا۔ ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔