عالمی جونیئر مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کے 2 طلائی تمغے
ایرانی پہلوانوں نے عالمی جونیئر مقابلوں میں 2 طلای تمغے حاصل کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 پہلوانوں نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی جونیئر فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے جیت لیے۔
ایرانی پہلوان امیر رضا دہ بزرگی اور شاہرخ میکائیلی نے گزشتہ روز بلغاریہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل راونڈ میں بالترتیب 110 اور 48 کلوگرام کے کیٹگری میں اپنے حریفوں کو پٹخ دیا اور کامیابی حاصل کی.
عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلے جمعہ کے روزسے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں شروع ہوئے۔
یہ مقابلہ پانچ کٹیگری میں چل رہا ہے۔ پانچ کٹیگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ایرانی کشتی ٹیم ستر پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے اسکے بعد ارمینیہ، جمھوری آذربائیجان، قزاقستان اور ھند بالترتیب چون، ترپن، چھیالیس اور پیتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچوے مقام پر ہیں۔ اس عالمی مقابلے کا دوسرا مرحلہ اتوار سے شروع ہوگا۔