Aug ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • عالمی روبوٹکس مقابلوں میں ایران  کے 27 تمغے

ایران نے عالمی روبوٹکس مقابلوں میں 27 تمغے جیت لیے۔

ایران کی روبوٹکس ٹیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 تمغے جیت لیے.

24ویں بین الاقوامی فیرا روبوٹک مقابلے گزشتہ روز جنوبی کوریا میں اختتام پذیر ہوگئے جس میں ایران نے 14 سونے، 8 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے.

24ویں بین الاقوامی فیرا (FIRA( روبوٹک مقابلوں کا 11 سے 17 اگست تک جنوبی کوریا میں انعقاد کیا گیا جس میں 18 ممالک سے 180 نمائندے شریک تھے.

25 ویں عالمی فیرا روبوٹک مقابلے آئندہ سال (2020) کو ایران میں منعقد ہوں گے.

 

ٹیگس